ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بورڈ امتحان دینے والے طلبا کو وزیر اعظم نے دیا پیغام کہا۔Smile more, score more

بورڈ امتحان دینے والے طلبا کو وزیر اعظم نے دیا پیغام کہا۔Smile more, score more

Mon, 30 Jan 2017 12:43:52  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍جنوری( ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )امتحان کا زندگی کی کامیابی یا ناکامی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 10ویں اور 12ویں بورڈکا امتحان دینے والے طلبا کو کشیدگی سے آزاد رہنے کا مشورہ دیا اور انہیں ’اسمائل مور،ا سکور مور‘کا منتر دینے کے ساتھ ہی سرپرست سے خاندان میں جشن جیسا ماحول بنانے کی اپیل کی ۔آکاش وانی پر نشر ’من کی بات‘پروگرام میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ میری سب سے گزارش ہے کہ پورا خاندان ایک ٹیم کی شکل میں اس جشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا اپنا کردار جوش و خروش سے نبھائے، پھر دیکھئے ، دیکھتے ہی دیکھتے تبدیلی آ جائے گی ۔مودی نے کہاکہ اس لیے میں تو آپ سے کہوں گا کہ ’اسمائل مور،ا سکور مور‘جتنی زیادہ خوشی سے اس وقت کو گزاروگے، اتنے ہی زیادہ نمبر پاؤ گے، کرکے دیکھئے ، اور آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب آپ خوش ہوتے ہیں، مسکراتے ہیں، اتنا آپ خود کو زیادہ آرام دہ اور پرسکون پاتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ امتحان اپنے آپ میں ایک خوشی کا موقع ہونا چاہیے، سال بھر محنت کی ہے، اب بتانے کا موقع آیا ہے، ایسے میں یہ امنگ اور حوصلہ کا تہوار ہونا چاہیے ، بہت کم لوگ ہیں جن کے لیے امتحان میں خوشی کا موقع ہوتا ہے، زیادہ تر لوگوں کے لیے امتحان ایک دباؤ ہوتا ہے، فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ اسے آپ خوشی کا موقع مانیں گے یا دباؤ کا ، جو خوشی کا موقع سمجھے گا، وہ پائے گا اور جو دباؤ سمجھے گا، وہ پچھتائے گا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ اور اس لیے میرا نظریہ ہے کہ امتحان ایک جشن ہے، امتحان کو اس طرح لیجئے ، جیسے یہ تہوار ہو اور جب تہوار ہوتا ہے، جب جشن ہوتا ہے، تو ہمارے اندر جو سب سے خوبصورت ہوتا ہے، وہی باہر نکل کر آتا ہے۔سماج کی طاقت کا بھی احساس جشن کے وقت ہوتا ہے، جو اچھے سے اچھا ہے، وہ ظاہر ہوتا ہے۔


Share: